فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا تحصیل تاندلیانوالہ کا طوفانی دورہ

Published on October 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تحصیل تاندلیانوالہ کا طوفانی دورہ کیا اورتاندلیانوالہ پہنچتے ہی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں نوتعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔انہوں نے اے سی آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سٹاف کی موجودگی،ریونیو امور کو نمٹانے کے اقدامات اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی نے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس میں گرین پنجاب پروگرام کے تحت پودا لگایااورکہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری بھی زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں تاکہ خوشگوار وتروتازہ ماحول نظر آئے۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس میں موجود لوگوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے تحصیل افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرکے لوگوں کے مسائل بلاتاخیر حل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے تاندلیانوالہ کے دورہ کے دوران میونسپل لائبریری کی تزئین وبحالی کا بھی افتتاح کیااورلائبریری کے مختلف حصے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ کتب کے مطالعہ کے شوقین افراد کو لائبریری میں بہترین ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے اے سی آفس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری سے بھی ملاقات بھی کی اور تاریخی عمارات کی تزئین وبحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی نے بتایا کہ رائے احمد خاں کھرل کے مزار کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر نے چنار شوگر ملز روڑ پر بھٹہ جات کو چیک کیا اوربھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھٹہ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے بغیر نہیں چلنا چاہیے اس ضمن میں کڑی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔انہوں نے موقع پر جاکر ڈیجیٹل گرداوری کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرکے مختلف حصے دیکھے اورنوجوانوں کو کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے عمل کو بھی چیک کیا۔دورہ تاندلیانوالہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اورمختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات چیک کیں۔انہوں نے مریضوں ولواحقین سے ملاقات کرکے ہسپتال کی کارکردگی دریافت کی۔انہوں نے بعض مریضوں کی علاج سے متعلقہ شکایات پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی فوری اصلاح کی تاکید کی۔انہوں نے ادویات کے سٹور،مشینری کی ورکنگ حالت،صفائی کا نظام بھی چیک کیااور کہا کہ انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题