جھنگ ( بیورورپورٹ شیخ توصیف حسین سے ) میو نسپل کارپوریشن جھنگ کے ایکسین محمد احسان انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے مذکورہ آ فیسر آج کے اس ناسور معاشرے جس میں پچا نوے پرسنٹ بااثر افراد نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں میں اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ آ فیسر غریب اور بے سہارا سائلوں کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ راشی ماتحت عملہ کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر آج کے اس ناسور معاشرے میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے میو نسپل کارپوریشن جھنگ جگمگا رہا ہے مذکورہ آ فیسر سے ملاقات کے بعد ہر سائل یوں محسوس کرتا ہے کہ جیسے مذکورہ آ فیسر پر آئے روز اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے اترتے ہوں گے مذکورہ آ فیسر سے ملاقات کے دوران ہر سائل یوں محسوس کرتا ہے کہ جیسے مذکورہ آ فیسر کی زبان پر دنیا بھر کا شہد امڈ آ یا ہو درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار اُن چند ایک صادق و امین آ فیسروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہیں مذکورہ آفیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے غلیظ کیچڑ میں ایک کنول کے پھول کی حیثیت رکھتا ہے مذکورہ آفیسر کی ایمانداری کی خوشبو ایسے پھیل گئی ہے جیسے رات کی رانی کی خوشبو مذکورہ آ فیسر کے ایسے اعلی کردار کو دیکھ کر راشی و بد کردار مافیا ایسے سہم گیا ہے جیسے صبح کا پرندہ رات کو سہم جاتا ہے اور اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی اقدام باقی ماندہ کرپٹ ترین اعلی آ فیسروں کیلئے مثل راہ ہے