مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)نا معلوم بد بخت افراد کی طرف سے قر آن پاک کی بے حرمتی، مشتعل مظاہرین کی طرف سے احتجاج فیروز پور روڈ بلاک، قاری محمد خالد کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاؤں لیل میں نا معلوم افراد نے قرآن پاک کے اوراق کو تیز دھار آلہ سے کاٹ کر مسجدحضرت عمر فاروقؓ کے صحن ، بر آمد اور مسجد کے باہر پڑے ہوئے تھے راہ گیروں نے دیکھنے پر امام مسجد اور اہل علاقہ کو آگاہ کیا جس پر لیل، سرہالی کلاں، بھوجہ، چھٹیانوالہ، آبراہیم، وہیگل وگردوں و نواح دیہات کے ہزاروں افراد نے احتجاج فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیا، بعد ازاں امام مسجد حضرت عمر فاروقؓ قاری محمد خالد کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے