آن لائن بینک فراڈ کرنے والے نو سر بازوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج
چوہنگ(یواین پی )نو سر بازوں کی نوسر بازی مردہ شہری کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر جعلسازی سے نئی موبائل سم حاصل کرکے آن لائن 40 لاکھ روپے بینک اکاﺅنٹ سے نکال لئے ، شہری امجد حسین کی درخواست پر آن لائن بینک فراڈ کرنے والے نو سر بازوں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے، ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے شہری کے موبائل فون نمبر کی سم تبدیل کی اور نئی سم ریکارڈ میں شامل کرکے آن لائن رقم نکال لی،شہری کچھ عرصہ بعد نجی بینک گیا تو اس کا بینک اکاﺅنٹ خالی ہو چکا تھا،ملزمان نے شہری کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا اور جعلی ولدیت ظاہر کرکے ڈپلیکیٹ موبائل سم نکلوائی،موبائل کی سم تبدیل ہونے سے شہری کا بینک سے رقم نکالنے کا میسج نہیں گیا،ایف آئی اے نے ملزم شوکت علی،محمد جمیل، سیف الرحمان اور محمد ارشد کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے، بینک جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا۔