تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کے شکنجے میں ، بجلی بم بھی گرادیئے اختر حسین

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماءحلقہ پی پی 169ایم پی اے اختر حسین باد شاہ نے کہا کہ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کے شکنجے میں ، حکومت بجلی مزید 1روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کر نے کی تجویز،آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز دے دیں، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5.8 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 6.3 ٹریلین روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جارہی ہے،اس نظر ثانی شدہ ہدف کے حصول کے لیے سیلز ٹیکس میں دی جانے والی غیر ضروری چھوٹ ختم کرنے اور اسی طرح انکم ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں ، وہ ان خیالات کا اظہار مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کے ایک اجتماع سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مقافات عمل ہے تبدیلی سرکار اپنے انتخابی وعدوں کو یکسر نظر انداز کر کے اپنے ہی وعدوں کی نفی کر رہے ہیں تبدیلی سرکار کی نا اہلی کا نتیجہ ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پر سوار غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجا ئے زندہ در گور کر نے کی پالسی پر گامزن ہے، پہلے ہی مہنگائی پاکستان کی تاریک کی بلند ترین سطح پر ہے اور مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes