آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی سیاست کے سینئر ترین نام اور سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار سکندر حیات خان طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھی۔وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ہفتے کے روز وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔واضح رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے ناصرف وزیراعظم رہے، بلکہ انہوں نے ایک مرتبہ صدارت کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔ سردار سکندر حیات 2 مرتبہ آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ مرحوم کو آزاد کشمیر کے سب سے لمبے عرصے کیلئے وزیراعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy