وہاڑی( یواین پی)صوبائی وزیرامداد باہمی اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے اور گندم خرید پالیسی میں کسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری مہم کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم این اے وہاڑی طاہر اقبال چودھری کے نمائندے سجاد خان کھچی، احتشام پومی، ایم پی اے عرفان دولتانہ کے نمائندے ،ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ،ڈی ایم او مبشر الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی اور ڈی ایف سی وہاڑی ملک زمان شریک تھے۔صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے کہا کہ گندم کی شفاف خریداری وزیر اعلی پنجاب کی ترجیح ہے خریداری مہم کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا گیا ہے اور وزراء اور عوامی نمائندگان کو خریداری مراکز کے معائنہ کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر کاشتکار کی عزت نفس کا ہر صورت خیال رکھا جائے اور محکمہ خوراک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور عملہ کاشتکاروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں گندم کی خرید کا ہدف 1لاکھ35ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 12خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں باردانہ کا اجراء ان سنٹرز سے شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک1لاکھ68ہزار846بیگ جاری کئے جاچکے ہیں موسمی تغیر کے باعث کٹائی میں تاخیر کی وجہ سے سنٹرز پر گندم کی آمد شروع نہیں ہو سکی۔ تاہم خریداری کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ ان سنٹرز پر حفاظتی اقدامات کر دےئے گئے ہیں صوبائی وزیر نے بعدازاں گندم خریداری مراکز بنی شیل ، پی آر سنٹر وہاڑی اور لڈن کا معائنہ کرتے ہوئے باردانہ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیا ۔کاشتکاروں سے باردانہ کے حوالہ سے سوالات کئے اور بنی شیلز میں صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا بنی شیل کے انچارج اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اصغر سہو نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ بنی شیلز وہاڑی میں75لاکھ میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے بنی شیلز سے منسلک اوپن سنٹرز سے گندم خرید کر یہاں سٹور کی جاتی ہے
وہاڑی کی حدود میں پٹہ داروں کی طرف سے’’ بٹائی’’ ادا کئے بغیر ربیع کی فصلات اٹھانے پر فوری پابندی
وہاڑی(یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ضلع وہاڑی کی حدود میں پٹہ داروں کی طرف سے’’ بٹائی’’ ادا کئے بغیر ربیع کی فصلات اٹھانے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے