آلودگی سے پاک فضاء میں سانس لینا ہر شہری کا حق ہے، زرتاج گل

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

لاہور( یواین پی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے کرپشن کر کے سیاسی آلودگی پھیلائی، ملک میں سیاسی کثافت کے ذمے دار اپوزیشن عناصر ہیں، ذاتی سیاست کر کے سیاسی کثافتیں پھیلانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل سے ملاقات میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔دورانِ گفتگو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماحول کو صاف رکھنے پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی سے پاک فضاء میں سانس لینا ہر شہری کا حق ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔وزیرِ مملکت زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز کارنامہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کےثمرات پہنچے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题