محراب پور کے عوام کا ریلوے کیساتھ تعاون ہر دور میں مثالی رہا ہے ڈی ایس سکھر شعیب عادل مغل

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی) ڈی ایس ریلوے سکھر کے محراب پور اسٹیشن پر انسپیکشن کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ محراب پور ریلوے انتظامیہ کیساتھ شہریوں کا رویہ مثالی ہے یہاں اسٹیشن پر شجر کاری دیکھ کر دل خوش ہوا ڈاون پیلٹ فارم کے حوالے سے سوال کے جواب میں دی ایس سکہر کا کہنا تھا کہ محراب پور سمیت دو تین اسٹیشنز کے پیلٹ فارم کی تعمیر و مرمت کے لیے ٹینڈر بھیج دیے ہیں جو جلد ہوجائیں گے ایوان صحافت کے صحافی مشتاق ملک نے محراب پور فیصل آباد روٹ کے لیے مزید اسٹاپ دینے کی درخواست کی کیونکہ محراب پور سے فیصل آباد کے لیے صرف ملت ایکسپریس کا ایک ہی اسٹاپ ہے جس پر ڈی ایس سکھرنے محراب پور نے کہا کہ محراب پور کی ارننگ بہترین ہے اس لیے میں کوشش کرونگا کہ محراب پور کو فیصل آباد کے لیے مزید ٹرین کا اسٹاپ دیا جائے محراب پور اسٹیشن کے قریب ریلوے کی زمین پر اگر لوکل گورنمنٹ گرین بیلٹ پارک بنادے تو ریلوے کی زمین بھی محفوظ ہوجائے گی اور ریلوے اسٹیشن بھی خوبصورت ہوجائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme