پشاور(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن 15۔ اکتوبر کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز اورریلیاں نکال جائیں گی اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس دلانا ہے تاکہ ان افرادکی تعلیم و تربیت اور روزگار اور ان کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جاسکے الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔