ورثہ کو ایک لاکھ رروپے کی آفر متوفیہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج
پتوکی(یواین پی) پتوکی کی چک نمبر 7ڈھولن کی رہائشی شہناز بی بی بیوہ غلام نبی کی 13سالہ کرن شہزادی لاہور تھانہ ہنجروال کے علاقہ مرغزار کالونی،این اے بلاک میں قاسم، فیصل اور شگفتہ شاہین کے گھر میں بطور ملازمہ تھی کو پہلے ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور حاملہ ہونے پراپنا جرم چھپانے کے لیئے تشدد اور بعد میں گلہ دبا کر قتل کردیا چاتر اہل خانہ نے قتل کو خودکشی کا بہانہ بناکر نعش کو راتوں رات ان کے آبائی گاو¿ں تھانہ پتوکی چک نمبر7ڈھولن پہنچادیا اور ساتھ ایک لاکھ روپے کی آفر بھی کر دی لڑکی کی حالت جب ماں نے دیکھی تو اس کے پاو¿ں تلے زمین نکل گئی اور تھانہ پتوکی پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں بتایا کہ بچی نے خود کشی نہیں کی بلکہ قتل کی گئی ہے، اس واقع کی اطلاع پر تھانہ ہنجروال پولیس نے بیوہ ماں شہناز بی بی کی درخواست پر ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لیئے بجھوادیا بعد میں ملزمان قاسم،فیصل اور شگفتہ شاہیں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی،مقتولہ کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میں غریب ہوں اور میری داد رسی ایک امیر خاندان کے سامنے کوئی حثیت نہیں رکھتی اور مجھے انصاف کی کوئی امید نہیں، آئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی اواور ڈی آئی جی اپریشن لاہو ر پولیس اگر فوری نوٹس لیں تو انصاف کی امید کی جا سکتی ہے