پھولنگر(یواین پی)آپ ﷺ کی آمد سے قبل پوری دنیا شرک و بدعت ضلالت و گمراہی اور معصیبت نافرمانی کے عمیق گڑھے میں گری ہوئی تھی،رحمةللعالمینﷺ اعلان نبوت سے قبل ہی صادق و امین کے لقب سے پکارے جاتے تھے، سارے جہانوں کے لیئے رحمت بن کر آئے 12ربیع الاول کو محسن انسایت کی آمد پر خوشی منانا اور ذات مصطفیﷺ سے محبت کرنا باعث ثواب اور ہمارے ایمان کا جز ہے، قاری علامہ بشیر احمد نقشبندی مجددی میڈیا سے گفتگو میں کر رہے تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی اشفاق حسین بھی تھے، انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی زند گی امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ دونو ںجہانوں کے لیئے رحمة للعالمین بن کر تشریف لائے، ان کی عطاعت کر نا ہم سب پر فرض ہے، خوش قسمت وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ لولاک کے مالک حضرت محمد مصطفیﷺ کی پیروی کرتے ہیں