پرویزملک ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے؛ جہانگیرترین

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لودہراں (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کاصدر (ن) لیگ لاہور اور ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت۔جہانگیر خان ترین نے (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پرویزملک ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک نے سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پرویز ملک مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题