پتوکی، بس الٹنے سے 25 خواتین سمیت محنت کش شدید زخمی

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

پتوکی (یو این پی) ملتان روڈ کہنہ روڈ کے قریب اوکاڑہ سے آکر مانگا منڈی جانے والے بس تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی، 25 خواتین سمیت محنت کش شدید زخمی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملتان روڑ بلاک موٹروے پولیس نے فیکٹری بس کو سڑک سے ہٹاکر ٹریفک بحال کی، بنایا گیا ہے، ملتان روڑ پر اوکاڑہ سے خواتین اور محنت کشوں کو لیکر آنے والی بس پتوکی کے مقام پر نجی فیکٹری کے ورکرز کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 25 محنت کش شدید زخمی ہوگئے جن کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں شامل شکیلہ ولد رشید، مصباح ولد شوکت، آصفہ ولد امانت انعم ولد خلیل، صائمہ ولد نواز، کلثوم ولد امین، سال نبیلہ ولد عباس، طیبہ ولد اقبال، وغیرہ شامل ہیں واقع کی اطلاع ملتے ریسیکو1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، بس ورکرز کو لیکر اوکاڑہ سے مانگا منڈی جا رہی تھی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题