علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں زاہد حسین

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وسیع اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں نجی شعبہ کی معاونت بھی قابل ستائش ہے جو طبی شعبہ میں اپنے وسائل سے صحت کی سہولیات فراہم کرکے انسانیت کی عظیم خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات چک40 ج۔ب ہربنس آباد نزد ٹھیکریوالہ کے بنیادی مرکز صحت میں مخیر شخصیات کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔رائے انتخاب علی خاں، خان آفتاب احمد خان ودیگر منتظمین کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرااور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الہی کا ذریعہ ہے اور اس نیک وفلاحی کام میں حصہ لینے والے معاشرے کی بڑی خدمت کر رہے ہیں،ڈویژنل انتظامیہ ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھی گی۔انہوں نے کہا کہ فری آئی کیمپ کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے جو کارخیر ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں سہارا بھی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خدمت خلق عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور انسانی فلاح کے لئے کام صدقہ جاریہ ہیں۔انہوں نے فری آئی کیمپ کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔رائے انتخاب علی خاں نے بتایا کہ آنکھوں کے علاج معالجہ کے لئے بابو بشارت میموریل فری کیمپ باقاعدگی سے لگایا جارہا ہے اور یہ دسواں کیمپ 17۔اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں آنکھوں کے آپریشنز کے علاوہ نظر کا معائنہ اور دیگر علاج معالجہ کے لئے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes