لاہور (یواین پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرویز ملک انتہائی شفیق انسان تھے،پرویز ملک کی انسانیت کیلئے بڑی خدمات ہیں،ہمارا پرویز ملک کے ساتھ احترام کا رشتہ رہاہے، پرویز ملک جیسی عظیم شخصیت کے انتقال پر بہت دکھ و افسوس ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ملک پرویز کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ پرویز ملک انتہائی شفیق انسان تھے،پرویز ملک کی انسانیت کیلئے بڑی خدمات ہیں،ہمارا پرویز ملک کے ساتھ احترام کا رشتہ رہاہے، پرویز ملک جیسی عظیم شخصیت کے انتقال پر بہت دکھ و افسوس ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ علی پرویز ملک اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ محبت و احترام کا رشتہ ہے، میں فاتحہ خوانی کیلئے پرویز ملک کے گھر آیا اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے سوگواران کو صبر جمیل عطافرمائے۔