اسلام آباد(یواین پی) برصغیر کے عظیم رہنماء سرسید احمد خاں کا204 واں یوم پیدائش 17 اکتوبرکو منایا جائیگاوہ17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سعید احمد خاں جبکہ ”سر“ کا خطاب انہیں ملا تھا ابتدائی تعلیم میں آپ نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا اس کے علاوہ عربی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی کیا سرسید احمد خاں نے 1875میں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم قائم کیا انہوں نے لاتعداد کتابیں لکھیں اور دوقومی نظریہ واضح کیا وہ 27مارچ 1898 کو وفات پائی اور انہیں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم میں سپردخاک کیا گیا۔