حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہم سب کے لئے عظیم نعمت ہے ان کا تذکرہ عبادت ہے
اوکاڑہ(یواین پی) حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہم سب کے لئے عظیم نعمت ہے ان کا تذکرہ عبادت جبکہ ان پر درودو سلام بھیجنا ہمارے لئے سب سے بڑی عبادت ہے حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس نعمت عظمٰی ہے آپ ﷺ سردار کائنات اور تاجدار عرب و عجم ہیں آپ ﷺ کی ذات با برکات اس کائنات کی سب سے اول ہستی ہیں آپ ﷺ سردار انبیاءہیں آپ ﷺ کے میلاد کی تقریبات منانے والے اپنے لئے اجر عظیم کما رہے ہیں ضلعی انتظامیہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے انتظامات میں جس طرح بھر پور اقدامات کر رہی ہے وہ بے مثال ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ،مولانا صاحبزادہ فضل الر حمن ،مو لانا محمد اسلم اوکاڑو ی ،مولانا محمد اقبال چشتی ،ناظم جلوس حاجی ظفر لطیف ،مولا نا اصغر نوری ،سید نقی گیلانی ،علامہ الطاف الر حمن چشتی ،راو¿ عتیق گوہر ،علامہ رفیع رضا ،غلام مرتضی نوری ،قاری سعید عثمانی ،سید کوثر شاہ ،مولانا محمد علی نوری ،حافظ یار محمد ،حافظ حسان صدیقی اور ملک محمد اشرف جنرل سیکر یٹری مرکزی انجمن تاجران نے عشرہ محرم الحرام کی جاری تقریبات اور 12 ربیع الا ول کے متبرک و محترم دن کے حوالہ سے ہونے والی تقریبات کے جائزہ کے لئے بلائے گئے نمائندہ ،علماءکرام ،ممبران امن کمیٹی ،تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور عمائدین شہر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علماءکرا م نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ملک اور صوبہ کی سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین منانے اور اس کے لئے فقید المثال انتظامات کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ضلع کی سطح پر تقریبات منعقد کروانے ،جلوسوں کے لئے انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ان کی پوری ٹیم کی تحسین کی انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات با برکات سے عقیدت اور عشق کا اظہار ہر انسان کے لئے خو ش قسمتی اور برکت کا باعث ہے ہم اپنی دنیا اور آخرت صرف اسی صورت میں بہتر کر سکتے ہیں جب ہم حضور ﷺ کے عاشق اور پکے غلام بن جائیں اجلاس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،سابق ایم این اے سید گلزار سبطین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر ملکی سلامتی ،ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔