ہر شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر رابطہ کر سکتا ہے کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا
فیصل آباد (یو این پی)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی منشورکوپوراکرنے کیلئے بھرپورجدوجہدکررہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں اس وقت ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا جارہا ہے لوگوں کامعیارزندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں شہریوں سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اورہر شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر رابطہ کر سکتا ہے کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کمیشن مافیا اورکرپٹ عناصر کا دور ختم ہو چکا ہے عوام کا پیسے عوام کی ہی فلاح و بہبود پر ہی لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک میں غربت بے روزگاری اورمہنگائی کے اصل ذمہ سابقہ حکمران ہیں جنہوں نے طویل عرصہ تک اقتدارمیں رہ کر اقرباپروری،منی لانڈرنگ اورلوٹ کھسوٹ کے سواکچھ نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکو مت وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں کرپٹ سیاستدانوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کسی بھی دباؤکوخاطر میں نہیں لائے گی۔