اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پھرسےمہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ اوگراکی پٹرولیم مصنوعات 10 روپےفی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسےفی لٹراضافے کی تجویز زیر غور ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کااطلاق وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔ پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کرکےعوام کوریلیف فراہم کیاجاسکتاہے