اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائشگاہ جا کر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری اسلام آباد میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ پہنچیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔آصفہ بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔