سارو گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت
دبئی (یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ کی بھارتی ہم منصب سارو گنگولی سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی اور سربراہ بی سی سی آئی کے درمیان غیر رسمی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بات چیت کی گئی اور ایشین بلاک کو متحرک کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ سے بھی جمعرات کو رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی تھی۔