غیر ملکی تحائف چھپانے والے قوم کے چہرے پر بد نما داغ ہیں، فضل الرحمان

Published on October 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی تحائف چھپانے والے قوم کے چہرے پر بد نما داغ ہیں، انہیں دھونے کیلئے سڑکوں پر آنا ہوگا۔فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ احتساب کا ڈرامہ اب ختم ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم صرف اقتدارحاصل کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا،اب پی ڈی ایم نے تمہارا احتساب شروع کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ ہم پاکستان کوانصاف کا گہوارا بنائیں گے۔ ہم اداروں کے دشمن نہیں، مستحکم اورطاقت وردیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین نے ہرادارے کا دائرہ کارمتعین کیا ہے، ہرایک کواپنے دائرے میں رہ کرذمہ داری ادا کرنا ہوگی، پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ اوربااختیارادارہ ہے، آج ملکی معیشت کوتباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سترسال سے دوستی ہے، بیجنگ کے ساتھ دوستی کو شہد سے زیادہ میٹھی سمجھتے ہیں، دوست ملک نے پاکستان میں70ارب ڈالرکی سرمایہ کی، عمران خان نے چین کوبھی ناراض کردیا ہے۔ چین دنیا کی ایک متبادل اقتصادی قوت بننے جارہا ہے، پاکستان پردباؤبڑھ گیا ہے، آج کا حکمران چین کی اقتصادی قوت کو توڑنے کا ایجنڈا لیکر آیا ہے، اگرمعیشت گر جائے تو پھر ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔ افغان جہاد نے سوویت یونین کوزمین بوس کردیا تھا، ایک بارپھردنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes