اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں آج-17 اکتوبربروزاتوار کو ووٹرز ڈے منائے گا الیکشن کمیشن آف پاکستان ہر سال ملک بھر میں -17 اکتوبر کو ووٹوں کی تصدیق کا عمل شروع کرتاہے اوریہ ضلعی سطح پرالیکشن کمیشن کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے وہ نئے ووٹر ز کااندراج کیلئے فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں اور وہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے تصدیق کرانے کے بعد فارم ضلعی الیکشن کمیشن جمع کرائیں اور ووٹروں کو اندراج کے معاملے پر یا تصدیق کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔