لاہور(یواین پی)شہرکا موسم بدلنے سے سموگ بھی بڑھنے لگی جبکہ سموگ کا سب سے بڑا43 فیصد سبب گاڑیوں کے دھوئیں کو قرار دے دیا گیاہے۔طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی لاہور شہر کو سموگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے،بھٹوں اور فیکٹریوں کا دھواں 20 فیصد جبکہ چاول کی باقیات جلانے کا دھواں 8 فیصد سموگ کا سبب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ فضا سےلوگ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں، پنجاب میں کہیں بھی کوئی آگ لگائے تو کارروائی کی جائے گی جبکہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔