اسلام آباد (یواین پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان کو دورۂ سعودی عرب کی دعوت، وزیراعظم 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان متوقع طور پر 24 اکتوبر کو دورے پر جائیں گے، وزیراعظم کومڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹومیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔