اوکاڑہ(یواین پی) نبی رحمت ﷺ کی برکت سے اس دنیا میں تمام خوبصورتیاں ،بھلائیاں ہ میں نصیب ہوتی ہیں ان کی ذات با برکات اس کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہیں بڑے رہنما سب سے بڑے معلم سب سے بڑے نبی سب سے بڑے انسان اور سب سے زیادہ مہربان اور شفقت والے ہیں جو لوگ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس سے رہنمائی پانے کی جستجو کرتے ہیں کا میابی ان کے قدم چومتی ہے آپ ﷺ کی ذات با برکات میں اس دنیا دنیا میں مذ ہبی ،سیاسی ،سماجی اور فکری انقلاب برپا کیا ہے وہ یکتا و منفرد ہے آپ ﷺ کی ابدی تعلیمات نبی نو ع انسان کو شرف و فضیلت بخشا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجو یٹ کا لج اوکاڑہ کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب اور رحمت اللعالمین سکالر شہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ،سی ای او ایجو کیشن اندر یاس بھٹی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز رائے ممتاز ،پرنسپل پوسٹ گریجو یٹ کالج رضا اللہ حیدر ،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈی او سیکنڈری ایجو کیشن چوہدری محمد اکرام نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بچوں میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے رحمت اللعالمین سکالر شپ کا اجراء کر کے نہ صرف کارخیر کی بنیاد رکھی ہے بلکہ ہر صوبے کے لئے ایک مثال قائم کی ہے رحمت اللعالمین سکالر شپ حکومت کی نبی کریم ﷺ کی ذات اطہر کے تمام پہلو و َ ں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بہترین کاوشن ہے طالبعلموں کو دیئے جانے والے یہ وظاءف میر ٹ کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن اندر یاس بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز رائے ممتاز نے بتایا کہ سکول کی سطح پر بچوں نے آن لائن وظاءف کے لئے درخواست دی جس ضلع اوکاڑہ کے 29 بچوں کو 15 ہزار روپے فی کس کے حساب سے وظیفہ دیا گیا ہے جبکہ کالج کے طالبعلموں نے 201 وظاءف حاصل کئے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ جس طرح عشرہ رحمت اللعالمین منانے میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ عوام ،طا لبعلموں ،اساتذہ اور والدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اللہ تعالیٰ ان کی اس کا وش کو قبول کرے ۔