منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان کی رہائی تک گھر میں ملازمین کو میٹھا بنانے سے روک دیا ہے۔آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سے اداکار شاہ رخ خان اور اہلیہ گوری خان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ بیٹے کی گرفتاری اور جیل جانے پر گوری خان شدید صدمے سے دوچار ہیں اور بیٹے کی رہائی کے لیے دعاگو ہیں۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ میں آج گوری خان نے کچن میں ملازم کو کھیر پکانے سے روک دیا۔ گوری خان نے گھر کے تمام ملازمین کو حکم دیا ہے کہ جب تک آریان خان کی جیل سے رہائی نہیں ہوتی گھر میں میٹھا نہیں بنے گا۔خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر پچھلی دو سماعتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 14 اکتوبر 2021ء کو ہونے والی سماعت میں درخواست ضمانت پر عدالت کی جانب فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے