امریکہ(یو این پی) امریکہ نے طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے سفیر نامزد کردیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم کئی برس سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور، قونصل جنرل اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہی قائمقام سفیر کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق پاکستان کے لیے تقرر شدہ سفیر ڈونلڈ بلوم پہلے بھی کئی ممالک میں سفارتی ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں، وہ اس سے قبل کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسکے علاوہ ڈونلڈ بلوم لیبیا میں بھی بطور ناظم الامور ذمے داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ ڈونلڈ بلوم مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہے ہیں۔ڈونلڈ بلوم اس وقت بھی 2019 سے تیونس میں امریکہ کے سفیر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں طویل عرصے سے امریکا کا کوئی سفیر نہیں ہے۔