میٹرک، انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے ڈیڈ لائن مقرر؛ فی پیپر کتنی فیس؟

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

لاہور(یو این پی)لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کی ری چیکنگ کے لئے طلباء کو درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی، ری چیکنگ کی درخواستیں یکم نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والے طلباء کو یکم نومبر تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، یکم نومبر تک درخواستیں جمع نہ کرانے والے طلباء کے پرچوں کی ری چیکنگ نہیں کی جائے گی۔لاہور بورڈ نے ری چیکنگ کے لئے فی پرچہ 11سو روپے فیس مقرر کی ہے، طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ری چیکنگ کے لئے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں،درخواست جمع ہونے کے بعد طلباء کو بورڈ آفس بلایا جائے گا جہاں انھیں ایگزامینر کی موجودگی میں پرچے دکھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ نے دنوں میٹر ک کے نتایج کا اعلان کیا تھا، امتحان میں 2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے تھے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا۔چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ فیل طلبہ کے لئے سپیشل امتحان11دسمبرسےلیاجائےگا ، سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog