ربیع الاول انتہائی مقدس رحمتوں اور برکتوں والا ماہ مبارک ہے محمد عیسی جوکہیو

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ضلع ٹھٹھہ کے آرگنائزر محمد عیسی جوکہیو نے کہا ہے کہ ربیع الاول انتہائی مقدس رحمتوں اور برکتوں والا ماہ مبارک ہے. جس میں محسن انسانیت خاتم النبیین حضرت محمد مصطفٰی احمد مجتبٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی اور 12 ربیع الاول کے مقدس و عظیم دن کو تمام اہل مسلمان عید سے بھی بڑھ کر جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں میں شریک عاشقان رسول کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام مارکیٹ دہابیجی میں لگائی جانے والی سبیل اور استقبالیہ کیمیپ میں کیا. اس موقع پر محمد عیسا جوکہیو نے کہا کہ یے استقبالیہ کیمیپ و سبیل ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ و کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر ہر سال کی طرح آج بھی لگائی گئی ہے. 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے جلوس استقبالیہ کیمپ پہنچنے پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسا جوکہیو، جوائنٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزرز محمد سعید، عمیر قمر اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی محمد خالد، محمد شکیل خان، مقامی یوسیز کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدرد اور علاقائی معززین نے پھول نچھاور کرکے زبردست استقبال کیا گیا. اور انہیں پارٹی کی جانب سے لگائی گئی سبیل سے شربت بھی پلایا گیا جس پر جلوس میں موجود علماء کرام نے بہترین تعاون کرنے پر ایم کیو ایم (پاکستان) بیحد کا شکریہ ادا کرکے خراج تحسین پیش کیا. بعد ازیں ڈسٹرکٹ آرگنائزر محمد عیسا جوکہیو، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، یوسیز ذمہ داران کارکنان، ہمدردوں نے بڑی تعداد میں غریب آباد مارکیٹ سے لیکر دہابیجی تک جلوسوں میں بھی شرکت کی.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme