لاہور ( یواین پی) ڈکٹیٹر اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اب کوئی منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی جرأت نہیں کرسکتاان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے سینئروائس چیئرمین الحاج زبیر احمدنے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف اورآصف زرداری کے مابین ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ اورجمہوریت کے بہترین مفادمیں ہے اس وقت ملک کو مفاہمت کی شدید ضرورت ہے محاذ آرائی کسی صورت ملکی مفادمیں نہیں ہے۔ الحاج زبیر احمدنے کہاپوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں امن کے دشمنوں کے خلاف متحدہے سب حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاکریں تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے امن کے بغیرمعاشی استحکام اور خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔