اسلام آباد (یواین پی) سکیورٹی کی مد میں ہونے والے بھاری اخراجات کم کرنے کی کوشش، حکومت نے سرکاری افسران کے بعد چیئرمین سینیٹ سے بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینیٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی ہے جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔