جنت مرزا انسٹاگرام پر چھاگئیں 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔جنت مرزا کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بعد جنت مرزا انسٹاگرام پر بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تین ملین فالوورز کے لیے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ہمیشہ کی طرح بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تقریباََ 3 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اُس وقت تک دھوپ کو محسوس کریں، جب تک دوسروں کو اس کا احساس ہو۔‘جنت مرزا نے صرف 13 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کمنٹس کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار کو 3 ملین فالوورز کی مبارکباد دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 16 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题