دپیکا اور رنویر نے آئی پی ایل کی ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی

Published on October 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

دپیکا اور رنویر آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے
ممبئی(یو این پی)بالی وڈ کی مشہور جوڑی اداکارہ دپیکا پاڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے انڈین پریمیئر لیگ میں کرکٹ ٹیم خریدنے کی تیاری کرلی ہے۔کہ دپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ آئی پی ایل میں کرکٹ ٹیم خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دپیکا اور رنویر نے نئی سرمایہ کاری کے لیے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں میاں بیوی آئی پی ایل کی نئی ٹیموں کے لیے ہونے والی بولی میں شرکت کریں گے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سال 2022ء میں آئی پی ایل میں مزید ٹیمیں شامل کرنے جا رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی آنے والے فلم بھی کرکٹ سے متعلق ہی ہے۔ ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’89‘ میں رنویر سنگھ معروف بھارتی کرکٹر کپیل دیو اور دپیکا پاڈوکون ان کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کو رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔آئی پی ایل اور بالی وڈ کے مابین قریبی تعلق ہے۔ بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان اور اداکارہ جوہی چاولہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔ اسی طرح ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes