ہلاک دہشتگرد احمد اللہ کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(یو این پی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد احمد اللہ مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔