موجودہ دور میں سیاست کے میدان میں صرف مردوں کی فوقیت درست نہیں
برلن(یواین پی) عنقریب اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ سیاست میں آئیں۔میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاست کے میدان میں صرف مردوں کی فوقیت درست نہیں، عورتوں کو بھی آگے آنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورتوں کو زیادہ پر اعتماد بنانے کی ضرورت ہے۔ قدامت پسند جرمن سیاسی جماعت ’کرسچیئن ڈیموکریٹن یونین‘ سے وابستہ انگیلا میرکل سولہ برس سے جرمن چانسلر ہیں۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد وہ یہ عہدہ چھوڑدیں گی۔ میرکل کو عالمی سطح پر اپنے وقت کی نمایاں سیاستدان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔