بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ڈاکٹر فتح شیر سپرا

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments


خسرہ رو بیلایکسیئن لگوانے کے لئے علمائے کرام لوگوں کوامادہ کرنا ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈسٹر کٹ کنسلٹنٹ یو نیسیف ڈاکٹر فتح شیر سپرا نے کہا ہے کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانا اور ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے سرکاری ادارے جہاں انتظامی کردار ادا کر رہے ہیں وہیں پر معاشرہ کے صاحبرائے لوگوں کو خسرہ رو بیلایکسیئن لگوانے کے لئے علمائے کرام لوگوں کوامادہ کرنا ہے کہ ہر خاندان کا سر براہ اپنے بچوں کو خسر ہ رو بیلا کی ویکسیئن لگوائے انہوں نے کہا کہ ویکسیئن انتہائی محفوظ ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہ ہیں ضلع میں 15 نو مبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 27 نو مبر تک جاری رہے گی علمائے کرام،خطیب اور مذ ہبی رہنما اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کے تعاون اور معاونت کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ خطیب قاری سعید عثمانی،پیر نسیم الدین سہر وردی،پیر محمد اقبال ہنجرا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ خطیب و فوکل پرسن قاری سعید عثمانی نے ڈسٹر کٹ کنسلٹنٹ یو نیسیف ڈاکٹر فتح شیر سپرا کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی آگاہی کے لئے محکمہ اوقاف سمیت تمام ضلع کے خطیب اور مذہبی رہنما اس مہم میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور یو نیسیف ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈسٹر کٹ کنسلٹنٹ یو نیسیف ڈاکٹر فتح شیر سپرا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک محفوظ اور صحت مند پاکستان کے لئے اپنے بچوں کو خسرہ رو بیلاکی ویکسیئن ضرور لگوائیں انہوں نے کہا کہ اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو یہ ویکسیئن محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ لگائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy