پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو عبرت کا نشان بنایا ہے ایس ایچ او عبداللہ

Published on October 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

پولیس اسی طرح عوام کو تحفظ دے کر جرائم کو ختم اور عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی
جھنگ (یواین پی)جب بھی جرائم پیشہ عناصر نے سر اٹھانے کی کوشش کی ہر وقت تیار رہنے والی ہماری پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ افراد کو عبرت کا نشان بنایا ہے۔تھانہ سٹی جھنگ کی پولیس نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ایس ایچ اوعبداللہ سر نے اپنے تجربہ سے نو جوان پولیس والوں کو اس طرح ڈیوٹی کرنے پر آمادہ کیا ہے کہ عوام کو تنگ کیے بغیر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ضلع جھنگ کے ڈی سی او،ڈی پی او اورایس پی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا رکرتے ہیں کہ انہوں نے ایس ایچ او عبداللہ سر کی ڈیوٹی جھنگ سٹی کے تھانہ میں لگوائی اور ساتھ میں شکریہ ادا کرتے ہیں انچارج ریسکیو 15 کا جنہوں نے نواز خان اور محمد ظفر جیسے بہادر اور نڈر پولیس افسرو ں کو تھانہ سٹی کے علاقے میں تعینات کیاجو جرائم پیشہ افراد کے تعقب میں ہمہ وقت سر گرم رہتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ ہماری پولیس اسی طرح عوام کو تحفظ دے کر جرائم کو ختم کرتی رہے گی اور عوام کے دلوں پر راج کرتی رہے گی۔ ایس ایچ اوعبداللہ سر کی عمر میں اللہ تعالیٰ برکتیں عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题