پاکستان کوعالمی زیتون کونسل کا ممبر تسلیم کرلیا گیا

Published on October 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

پاکستان میں زیتون کی پیداواربڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں، عبداللطیف غدیرہ
لاہور(یواین پی)بین الاقوامی زیتون کونسل نے پاکستان کو باقاعدہ طورپرکونسل کاممبر تسلیم کرلیاہے۔باقاعدہ ممبرشپ کے ذریعے پاکستان کی زیتون کی پیداوارحاصل کرنے کیلیے بین الاقوامی سطح پرمعاونت دی جا سکے گی اوراس سیکٹرکومزید ترقی دینے کیلیے کونسل کی طرف سے ہرسطح پرمعاونت دی جائے گی۔کونسل پاکستان کے زیتون کے تیل اوراس کی مصنوعات کوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کروانے میں کرداراداکرے گی اور اس سے زیتون کے تیل کوبیرون ملک برآمدکرنے میں مددملے گی۔ان خیالات کااظہارایگزیکٹوڈائریکٹربین الاقوامی زیتون کونسل عبداللطیف غدیرہ نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے دورہ کے موقع پراعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزیدکہاکہ پا کستان کے آب وہوازیتون کی کاشت اورمعیاری پیداوارحاصل کرنے کیلیے انتہائی موزوں ہے اورپاکستان میں زیتون کی پیداواربڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں۔ا س موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹرمحمدرفیق ڈوگرنے بریفینگ دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes