پاکستان ٹیم زبردست کھیلتی ہے جب کہ بابراعظم ویرات کوہلی سے بھی بڑا کھلاڑی ہے، کمال راشد
ممبئی(یو این پی) مشہور بھارتی اداکار کمال راشد نے بھارت کی شکست پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی۔مشہور بھارتی اداکار کمال راشد جو آئے دن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، میچ سے قبل کمال راشد نے پاکستانی ٹیم کا موازنہ گلی کی ٹیم سے کیا تھا تاہم پاکستان کی شاندار فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کمال راشد نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی۔کمال راشد نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا موازنہ گلی کی ٹیم سے کرنے پر معافی مانگتا ہوں، میں نے 5،6 سال بعد پاکستان کا میچ دیکھا تاہم مجھے نہیں پتہ تھا کہ پاکستان ٹیم اتنا اچھا کھیلتی ہے۔کمال راشد نے اکشے کمار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ میچ دیکھنے گئے ہی کیوں؟ آپ کی اور ویرات کوہلی کی منفی سوچ کے باعث پاکستان 10 وکٹوں سے جیت گیا۔کمال راشد کا کہنا تھا کہ 21 سالہ شاہین بہت خطرناک بولر ہے جب کہ بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی بڑا کھلاڑی ہے جو ناقابل یقین بات ہے لہذا اب کوہلی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔