وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار عثمان بزدار کی فیصل آباد آمد، تقریبا 9ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح

Published on October 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیصل آباد کے لئے تقریبا 9ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا وزیر اعلی عثمان بزدار نے رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا وزیر اعلی عثمان بزدار نے تاندلیانوالہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔کھرڑیانوالہ کے رورل ہیلتھ سنٹر کی 60بیڈز تک اپ گریڈ یشن پر 20 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔تاندلیانوالہ میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ساڑھے 7 کروڑ روپے سے مکمل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 8ارب16 کروڑ روپے کے 78 ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاسڑکوں کی تعمیرو مرمت کے 11 منصوبے3ارب 40کروڑ روپے سے مکمل ہوں گے جھنگ روڈ ماڈل بازار کی تعمیر و مرمت پر 18 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔15پینے کے صاف پانی او رنکاسی آب کے 19منصوبے 4 ارب روپے سے مکمل کئے جائیں گے سول ڈسپنسریوں کی مرمت وبحالی پر ساڑھے 11کروڑ روپے لاگت آئے گیایجوکیشن کے 25 منصوبے مکمل کئے جائیں گے، ان پر تقریباً 16کروڑ روپے لاگت آئے گی۔آراے پی فیز ٹو کے تحت 5 سڑکوں کی تعمیرو مرمت کا کام تقریباً 30کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔ 105۔ارب 42کروڑ 40لاکھ روپے کے 2362 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل ہوں گے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت 472 ترقیاتی منصوبے 88ارب روپے سے مکمل کئے جائینگے۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے 402 ترقیاتی منصوبوں پر 3ارب 70 کروڑ لاگت آئے گی۔ پی ایس اے، 828ترقیاتی منصوبے -3 ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔شوگر کین ڈویلپمنٹ کے تحت 51 ترقیاتی منصوبے85 کروڑ روپے سے مکمل ہوں گےپنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 441 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے، 1ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئے گیلوکل گورنمنٹ 2020-21 اے ڈی پی،610 ترقیاتی منصوبے2 ارب 7 کروڑ سے مکمل ہو ں گے۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے 4جار ی پراجیکٹس پر ایک ارب 39 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں فرانسیسی ادارے ای ایف ڈی اور پنجاب حکومت کا مالی اشتراک، فراہمی ونکاسی آب کے 4پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بنائی دیوار بھی دیکھی وزیر اعلی کو فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب،صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر ز بھی اس موقع پر موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题