سلیکٹڈ نے ملک کو بھوک بیروزگار اور غربت کی کھائی میں گرادیا ہے منظور مغل
نوشہروفیروز (یواین پی) نوشہروفیروز میں پی ڈی ایم کی دو مرکزی پارٹیوں جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن کی جانب سے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی ٹھارو شاہ چوک سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پہنچی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت ریلی کی قیادت جے یو آئی کے مولانا عبدالحمن ڈنگراج اور ن لیگ منظور احمد مغل زاہد رند اکرم پیرزادہ ایم رمضان خاصخیلی کررہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ آئے روز عوام پر پیٹرول کبھی بجلی بمب گرائے جارہے ہیں لوگ بھوک و بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اس موقع پر ن لیگ سندھ صوبائی نائب صدر منظور مغل نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب رواں دواں تک ملک ترقی کی شرع56:80 فیصد تھی جو اس سلیکٹڈ حکومت میں منفی 48 پر آگئی ہے تبدیلی سرکار نے ملک کو بھوک بیروزگار اور غربت کی کھائی میں گرا دیا ہے اس موقع پر ریلی میں شامل افراد نے بیروز گاری مہنگائی کرنے فلک شگاف نعرے لگائے اور حکومت کے خاتمے کی دعائیں مانگی۔