آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا آغاز کیا تھا، مشعال ملک

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

سری نگر(یواین پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہندوستان نے کشمیر میں ظلم اور بربریت کا آغاز کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ظلم بربریت 74 سال بعد بھی جاری ہے، جبکہ آج کے دن ہندوستان دہشت گرد آرمی جنت نظر وادی میں داخل ہوئی تھی۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا، یو این او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔واضح رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر 1947 کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،27 اکتوبر 1947 کو ہندوستانی افواج کشمیر میں اتری تھیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق اور شناخت کو مسخ کیا، 27 اکتوبر اور 5 اگست کے ایام ہمیشہ تاریخ میں سیاہ دنوں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme