کراچی (یواین پی)شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا پلاٹ نمبر1/6 میں پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہزار کلو چھالیہ ، کیمیکل اور 5 مشینیں برآمد کرلی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالکان چھاپے کے دوران موجود نہیں تھے جبکہ مقدمے میں دو ملزمان رشید میمن اور سلیمان کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیکٹری کو سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔