پتوکی پھولنگر(یواین پی) ملتان روڈ بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثہ بے قابو مزدا ون وے توڑ کر کھیتوں میں قلا بازیاں کھاتا ہوا متعدد گاڑیوں کو روند کر کھیتوں میں جاگرا مزدا لاہور سے اوکاڑہ جارہا تھا حادثے میں 2 مسافر جا ں بحق جبکہ31 مسافر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو1122کی ٹیم نے پہنچ کر زخمیوں کو پھول نگر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کی مطابق ملتان روڈ پھول نگر بائی پاس پر خوفناک ٹریفک حادثہ بے قابو مزدا نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا،مزدا لاہور سے اوکاڑہ کی جارہا تھا، کہ بے قابو ہو کر ون وے توڑ کر روڈ کراس کھیتوں میں قلا بازیا ں کھا تا ہوا جاگرا ،حادثے میں 2 مسافر ثمر عمر 27 سالہ، نورین عمر 48 سالہ جانبحق جبکہ31 مسافرزخمی،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز ریسیکو وہیکل اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے 19 مریضوں کو ٹرامہ سنٹر منتقل جبکہ 12 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی6 مسافر شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دئیے گئے ہیں.