کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یومِ سیاہ کی تقاریب

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) فیصل آباد اور سرگودھا ریجن کے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے مختلف ادارہ جات واقع فیصل آباد، کمالیہ، جھنگ، چنیوٹ اور سرگودھا میں یومِ سیاہ کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے پرجوش انداز میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تقریریں کی گئیں، کشمیری نغمے پڑھے گۓ۔ اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ بھارتی افواج مسلسل کشمیری مسلمانوں پہ ظلم ڈھا رہی ہیں اور طاقت کے زور پر مسلمانوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ کشمیری راہنماؤں کو غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے۔ لیکن اس ظلم و ستم کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی حیران کن ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ریلی میں شریک طلباءو طالبات نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes