انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on October 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments


ابوظہبی (یواین پی ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ابوظبی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز 14 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس اور محمد نعیم دونوں کو معین علی نے آؤٹ کیا۔ تیسرے نمبر پر آنیوالے شکیب الحسن بھی 26 کے مجموعے پر 4 رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار بنے۔مشفق الرحیم نے سب سےزیادہ 29 رنز بنائے اور 11 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کا سکور 63 رنز تھا۔ عفیف حسین 5 رنز بنا کر وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ کپتان محموداللہ بھی صرف 19 بنا کر 83 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ مہدی حسن 11 رنز بنا سکے اور 98 کے سکور پر ملز کی وکٹ بن گئے، ان کے بعد آنیوالے بلے باز نسم احمد اور نورالحسن نے سکور 124 رنز تک پہنچایا۔نورالحسن 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے فوری بعد مستفیض الرحمٰن صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ملز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، معین علی اور لیونگسٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنر جوز بٹلر 18 رنز بنا کر نسم احمد کی وکٹ بن گئے تاہم دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنالیے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy