چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چینی کے ایکس مل ریٹ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ایکس مل ریٹ آل ٹائم ریکارڈ 114روپے کلو اورپرچون نرخ 125 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئے۔ شوگر کے سٹے بازوں، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہی نہیں سونا ہوگیا۔ دسمبر 2020کے دوسرے ہفتے میں پنجاب کی 40شوگر ملوں کے مالکان نے چینی کے ایکس مل ریٹ حکومتی دبائو کے بغیر خود 70روپے کلو مقرر کر دیئے تھے مگرطویل مذاکرات کے بعد چینی کے ایکس مل ریٹ 70سے بڑھا کر 84 روپے اور پرچوں ریٹ 89روپے کلو مقرر کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme