اسلام آباد (یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فرنچائز کیلئے بھی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے کھیل رہا ہے، افغانستان سے بھی اسی طرح کھیلنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد اپنے اگلے میچ میں کل افغانستان سے سامنا کرنا ہے۔